نسٹ اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے درمیان مقامی طور پر بائیومیٹرک ٹیکنالوجیز میں تحقیق وترویج کے لئے معاہدہ

January 5, 2024by admin
https://www.nadra.gov.pk/ur/wp-content/uploads/2024/01/nust-768x511.jpg

اسلام آباد ۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (NTL) نے بائیومیٹرک ٹیکنالوجیز کی تحقیق، ترقی اور اختراع کیلئیے مفاہمت کی ایک یادداشت کو باضابطہ شکل دی ہے۔ آج نادرا ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی یہ میٹنگ ایک سٹریٹجک پارٹنرشپ کے آغاز کی نشان دہی کرتی ہے جس کا مقصد انڈسٹری اور اکیڈمی کے روابط کو بھی مضبوط کرنا ہے۔

NTL ڈیجیٹل شناخت کے بارے میں منصوبوں کی انجام دہی میں مہارت کی وجہ سے ملکی وغیر ملکی طور پر مانی ہوئی کمپنی ہے۔ تقریباً دو دہائیوں پر محیط ایک کامیاب ٹریک ریکارڈ کے ساتھ NTL نے ای-گورننس، ای-پاسپورٹ، سمارٹ شناختی کارڈ، اور سول رجسٹریشن کے شعبوں میں مسلسل قابل اعتماد خدمات فراہم کی ہیں۔

NUST انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں 160 کی عالمی درجہ بندی کے ساتھ پاکستان میں کمپیوٹر سائنس کی اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی ہے۔ کثیر الضابطہ اعلیٰ تعلیم، تحقیق، اور اختراع کے لیے پرعزم، NUST صنعت اور تحقیق وتعلیم کے روابط کو ترقی دینے اور مضبوط کرنے کے میدان میں بھی اعلیٰ درجہ رکھتا ہے۔ NUST نے حال ہی میں شناختی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

دونوں اداروں کی شراکت پاکستان کے اندرٹیکنالوجی کی بالعموم اور شناختی ٹیکنالوجیز کی ترویج کیلئے مہمیز کا کام کرے گی۔

موبائل:  1777 

+92 51 111 786 100

حقوق ۲۰۲۳ء نادرا۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Version : 1.2.1

حقوق ۲۰۲۴ء نادرا۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Version : 1.2.1