نائجیریا کے ساتھ تازہ ترین معاہدے کے بعد نادرا پاکستان، دنیا کی آبادی کے تیسرے بڑے طبقے کو شناختی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ بن گیا

January 31, 2024by admin
https://www.nadra.gov.pk/ur/wp-content/uploads/2024/01/IMG-20240131-WA0075-768x614.jpg

نائجیریا کے ساتھ تازہ ترین معاہدے کے بعد نادرا پاکستان، دنیا کی آبادی کے تیسرے بڑے طبقے کو شناختی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ بن گیا

نادرا پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نائجیرین شناختی کمیشن کے ساتھ اس ہفتے ابوجا میں ایک معاہدے پر دستخط کئیے ہیں- اس معاہدے کے نتیجے میں نادرا نائجیریا کے قومی شناختی کارڈ کے نظام کو اپ گریڈ کرے گا-یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں اداروں کے درمیان 15 سال سے زائد کے تعاون کے نتیجے میں این آئی ایم سی اور نادرا نے مشترکہ طور پر نائجیریا میں 102 ملین سے زیادہ قومی شناختی نمبر (نائجیرین شناختی کارڈ) جاری کیے ہیں

نادرا پاکستان کی قومی شناختی کارڈ کی ٹیکنالوجی اس وقت پاکستان کے علاوہ نائجیریا، کینیا، اور صومالیہ میں زیر استعمال ہے اور ان چار ممالک کی مجموعی آبادی دنیا کی آبادی کا تقریبا آٹھ فیصد اور تعداد کے لحاظ سے تیسرا بڑا طبقہ بنتا ہے۔

موبائل:  1777 

+92 51 111 786 100

حقوق ۲۰۲۳ء نادرا۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Version : 1.2.1

حقوق ۲۰۲۴ء نادرا۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Version : 1.2.1