پاک آئی ڈینٹٹی

نادرا

پاک آئی ڈینٹٹی

پاک آئی ڈینٹٹی کا تعارف

پاکستان کے شہریوں کے لیے رجسٹریشن کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور تکنیکی ارتقاء کے اس دور میں ، نادرا کی پاک آئی ڈینٹٹی خدمات کی بدولت، آپ دنیا میں کہیں بھی ہوں، پاکستانی شناختی دستاویز حاصل کرے صرف چند کلکس کی دوری پر ۔

پاک آئی ڈینٹٹی اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن درخواست کے ذریعے خدمات فراہم کرتی ہے۔ درخواستیں پاک آئی ڈینٹٹی کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ اینڈرائیڈاور آئی او ایس کے ذریعے جمع کروائیں ۔ اور شناختی دستاویزات دنیا بھر میں اپنی دہلیز پر وصول کریں
https://www.nadra.gov.pk/ur/wp-content/uploads/2024/03/app.png
https://www.nadra.gov.pk/ur/wp-content/uploads/2024/03/play-2.png
پاک آ‏ئي ڈینٹٹی ایپ دستیاب ہے
پاک آئی ڈینٹٹی موبائل ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے کیو آر کوڈ سکین کریں
https://www.nadra.gov.pk/ur/wp-content/uploads/2024/03/nic.png

سمارٹ قومی شناختی کارڈ
(ایس این آئی سی)

https://www.nadra.gov.pk/ur/wp-content/uploads/2024/03/nic.png

سمارٹ قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانی
(ایس نائکوپ)

https://www.nadra.gov.pk/ur/wp-content/uploads/2024/03/poc.png

سمارٹ پاکستان اوریجن کارڈ
(ایس پی او سی)

https://www.nadra.gov.pk/ur/wp-content/uploads/2024/03/frc.png

سرٹیفیکیٹس
(ایف آر سی – سی سی)

پاک آئی ڈینٹٹی غیر ملکی کاؤنٹرز

سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے 16 نادرا پاک آئی ڈینٹٹی کاؤنٹرز پاکستانی سفارت خانوں میں قائم کیے گئے ہیں۔درخواست دہندگان اب آسانی سے اپنے متعلقہ سفارت خانے میں نادرا پاک آئی ڈینٹٹی کاؤنٹرز پر جاکر بغیر کسی رکاوٹ کے شناختی دستاویزات کے لیےدرخواست دے سکتے ہیں۔ . مزید تفصیلات پڑھیں۔

پاک آئی ڈینٹٹی پاکستان پوسٹ کاؤنٹرز

پاکستان کے شہری اب سمارٹ قومی شناختی کارڈ کی تجدید، دوبارہ پرنٹ اور ترمیم (صرف ازدواجی حیثیت اور پتہ)کے لیے نامزد پی پی او سائٹس سے درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات پڑھیں.

آن لائن درخواست کا طریقہ کار

  1. پاک آئی ڈینٹٹی ویب سائٹ یا موبائل ایپ(اینڈرائیڈاور آئی او ایس ) پر اکاؤنٹ رجسٹر کریں۔.
  2. متعلقہ دخواست کے زمرے کا منتخب کریں اور اپنی درخواست شروع کریں۔
  3. ویب سائٹ پر درخواست دیتے ہوئے اپنی تازہ ترین تصویر (6 ماہ سے زیادہ پرانی نہ ہو) اپ لوڈ کریں۔ یا موبائل ایپ پر تصویر کھینچیں
  4. درخواست کے تمام شعبوں میں مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔
  5. فیس کی ادائیگی ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ (ویزا یا ماسٹر کارڈ) کے ذریعے کریں یا سمارٹ قومی شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کی درخواست کی صورت میں ای سہولت، جیز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے بھی فیس کی ادا‏ئیگی کی جاسکتی ہیں۔
  6. ویب سائٹ کے ذریعےدی گئی درخواست کے لیے، سسٹم جنریٹڈ فنگر پرنٹس فارم ڈاؤن لوڈ کریں، اس پر دستخط کریں، اسے اسکین کرکہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیں۔ متبادل طور پر، موبائل ایپ کے صارفین، ایپ کے ذریعے فنگر پرنٹس اور دستخط حاصل کر کے جمع کرا سکتے ہیں۔
  7. مطلوبہ دستاویزات ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے اپ لوڈ کریں۔ متبادل طور پر درخواست دہندہ گان ایپ کو استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ دستاویزات کی تصاویر بھی حاصل کر کے جمع کرا سکتے ہیں۔
  8. مکمل معلومات فراہم کرنے کے بعد درخواست جمع کروائیں۔
شناختی کارڈ کی پروسیسنگ کے دوران درست مواد/معلومات فراہم کرنا درخواست گزار کی ذمہ داری ہے۔ نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 30کے تحت کوئی بھی جعلی معلومات/دستاویزات کی فراہمی کی صورت میں درخواست گزار کے خلاف قانونی کارروائی کا باعث بن سکتی ہیں۔

مدد کی فراہمی

ہمارے کسٹمر سپورٹ چینلز سے فائدہ اٹھائیں۔
https://www.nadra.gov.pk/ur/wp-content/uploads/2024/03/faq.jpg
https://www.nadra.gov.pk/ur/wp-content/uploads/2024/03/Complaints.jpg
https://www.nadra.gov.pk/ur/wp-content/uploads/2024/03/helpline.jpg
https://www.nadra.gov.pk/ur/wp-content/uploads/2024/03/qr_help.png

موبائل:  1777 

+92 51 111 786 100

حقوق ۲۰۲۳ء نادرا۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Version : 1.2.1

حقوق ۲۰۲۴ء نادرا۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Version : 1.2.1