نادرا پاک کاؤنٹرز

نادرانادرا پاک کاؤنٹرز

:پاکستانی مشنز میں نادرا پاک آئی ڈینٹٹی کاؤنٹرز

سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے 16 پاکستانی مشنز میں نادرا پاک آئی ڈینٹٹی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ اب آپ آسانی سے اپنے متعلقہ ملک میں پاک آئی ڈینٹٹی کاؤنٹر پر جا سکتے ہیں اور بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی درخواست کی پروسسنگ کر سکتے ہیں۔ پاک آئی ڈینٹٹی کاؤنٹر پر جانے سے پہلے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اپنی درخواست کی کارروائی کے لیے تمام ضروری دستاویزات موجود ہیں۔ براہ کرم شناختی دستاویز کی پروسسنگ کے لیے مطلوبہ دستاویزات کی معلومات کے لیے درج ذیل لنکس پر جائیں:

نائکوپ: https://www.nadra.gov.pk/ur/?page_id=3298
پاکستان اوریجن کارڈ: https://www.nadra.gov.pk/ur/?page_id=3289
سمارٹ قومی شناختی کارڈ: https://www.nadra.gov.pk/ur/?page_id=3229%2F
منسوخی سرٹیفیکیٹ: https://www.nadra.gov.pk/ur/?page_id=3293
فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ: https://www.nadra.gov.pk/ur/?page_id=3308%2F

:پاک آئی ڈینٹٹی کاؤنٹر پر درخواست کی پروسسنگ کے لیے اقدامات

:پاک آئی ڈینٹٹی کاؤنٹر پر درخواست کی پروسسنگ کا عمل مرحلہ وار ہے جس پر آپ کو عمل کرنے کی ضرورت ہے

  1. درخواست کے عمل کو آگے بڑھانے سے پہلے ملاقات کا وقت طے کریں۔ اپائنٹمنٹ کے بارے میں معلومات کے لیے، براہ کرم متعلقہ پاکستانی مشن کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
  2. پاک آئی ڈینٹٹی کاؤنٹر مینیجر کو تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کریں۔ اگر سب کچھ ترتیب میں ہے تو آپ کی درخواست شروع کردی جائےگی۔
  3. آپ سے پروسیسنگ زمرہ (نارمل، ارجنٹ، ایگزیکٹو) کو منتخب کرنے کے لیے کہا جائے گا، ہر زمرہ کی فیس مختلیف ہے۔
  4. آپ کی تصویر کھینچ لی جائے گی۔
  5. ادائیگی کے لیے، آپ کو کریڈٹ کارڈ/ڈیبٹ کارڈ کی معلومات فراہم کرنی ہوگی۔
  6. بایو میٹرک مشین کے ذریعے آپ کی انگلیوں کے نشانات لیے جائیں گے۔
  7. درخواست مکمل ہونے کے بعد، آپ کی فراہم کردہ معلومات کے فارم کا پرنٹ لیا جائے گا، فارم پر آپ کے دستخط لینے کے بعد اس کو اسکین کر کے سسٹم پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔
  8. درکار دستاویزات کو اسکین کرکے سسٹم پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔
  9. آخر میں، آپ کی درخواست جمع کردی جائے گی۔
اگر کیس آفیسر کی طرف سے کسی معلومات یا اضافی دستاویز درکار ہوئی، تو آپ کو ای میل یا ٹیلی فون کال کے ذریعے مطلع کیا جائے گا جو آپ نے درخواست کی پروسسنگ کے دوران فراہم کیا تھا۔
:پاکستانی مشنز میں پاک آئی ڈینٹٹی کاؤنٹرز کی فہرست

مشن کا نام ملک سیریل نمبر
واشنگٹن پاک ایمبیسی امریکہ​ 1
نیویارک پاک قونصلیٹ امریکہ​ 2
شکاگو پاک قونصلیٹ امریکہ​ 3
لاس اینجلس پاک قونصلیٹ امریکہ​ 4
ہیوسٹن پاک قونصلیٹ امریکہ​ 5
ٹورنٹو پاک قونصلیٹ کینیڈا 6
میلان پاک قونصلیٹ اٹلی 7
میڈرڈ پاک قونصلیٹ سپین 8
ایتھنز پاک ایمبیسی یونان 9
پیرس پاک سفارتخانہ فرانس 10
برلن پاک ایمبیسی جرمنی 11
استنبول پاک قونصلیٹ ترکی 12
مسقط پاک ایمبیسی عمان 13
کویت پاک ایمبیسی کویت 14
کوالالمپور پاک ایمبیسی ملائیشیا 15
سڈنی پاک قونصلیٹ آسٹریلیا 16

:برطانیہ ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ، اور قطر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے

برطانیہ

اگر آپ برطانیہ میں ہیں، تو آپ پاک مشن لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، یا مانچسٹر میں نادرا کے مراکز پر جا سکتے ہیں۔ درخواست کے عمل کو آگے بڑھانے سے پہلے پاک مشن کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کرنا ضروری ہے۔ اپائنٹمنٹ کے بارے میں معلومات کے لیے، براہ کرم متعلقہ پاکستانی مشن کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

سعودی عرب
اگر آپ سعودی عرب میں ہیں تو آپ پاک مشن ریاض اور جدہ میں نادرا کے مراکز پر جا سکتے ہیں۔ درخواست کے عمل کو آگے بڑھانے سے پہلے پاک مشن کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کرنا ضروری ہے۔ اپائنٹمنٹ کے بارے میں معلومات کے لیے، براہ کرم متعلقہ پاکستانی مشن کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

متحدہ عرب امارات
اگر آپ متحدہ عرب امارات میں ہیں تو آپ پاک مشن ابوظہبی اور دبئی میں نادرا کے مراکز پر جا سکتے ہیں۔ درخواست کے عمل کو آگے بڑھانے سے پہلے پاک مشن کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کرنا ضروری ہے۔ اپائنٹمنٹ کے بارے میں معلومات کے لیے، براہ کرم متعلقہ پاکستانی مشن کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ قطر
اگر آپ قطر میں ہیں تو آپ پاک مشن دوحہ میں نادرا سنٹر پر جا سکتے ہیں۔ درخواست کے عمل کو آگے بڑھانے سے پہلے پاک مشن کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کرنا ضروری ہے۔ اپائنٹمنٹ کے بارے میں معلومات کے لیے، براہ کرم دوحہ کے پاکستانی مشن کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں ۔

موبائل:  1777 

+92 51 111 786 100

حقوق ۲۰۲۳ء نادرا۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Version : 1.2.1

حقوق ۲۰۲۴ء نادرا۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Version : 1.2.1