پاکستان کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے میں نادرا کا کردار

December 16, 2023by admin

پاکستان ایک طویل عرصے سے جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد اور مجرمان سے متاثر ہوتا آیا ہے
جعلی شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات بنوانے کا بنیادی مقصد ملکی سیکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے
دیگر ممالک کی طرح یہ مسئلہ پاکستان کے لئے بھی مستقل تشویش کا باعث ہے
مختلف بیرونی عوامل مثلاً جعلی دستاویزات، کوائف کی تصدیق کا طریقہ کار اور قانون کی پاسداری نہ ہونا جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کا باعث بنتے ہیں اندرونی عوامل مثلاً مالی فوائد کے لیے چند ملازمین کی بدعنوانی بھی بعض اوقات اس مسئلے میں اضافے کا باعث بنتی ہے
نادرا کے مضبوط نظام کے ذریعے 18000 سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی اور تنسیخ کی جا چکی ہے
نادرا دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوآرڈینیشن اور جانچ پڑتال کے سخت اقدامات کے تحت اصلاح کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے

نادرا کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے اقدامات :
پروسیسنگ کے دوران والدین اور خونی رشتہ داروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جارہی ہے
ایس ایم ایس کے ذریعے خاندان کے سربراہ کو مطلع کیا جارہا ہے
ڈیٹا تک رسائی کے لیے دو مراحل میں تصدیق اور داخلی نگرانی کا بہتر نظام تشکیل دیا جارہا ہے
ان اقدامات کی بدولت غیرقانونی شناختی کارڈ کے اجراء اور اس سے لاحق خطرات کی نشاندہی اور ان پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے
قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف تادیبی کارروائیاں کی گئی ہیں
محکمانہ احتساب اور انکوائری کے نظام کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے
داخلی انکوائری کا 30 فیصد کام مکمل کر کے ذمہ داران کو ملازمت سے برطرفی سمیت دیگر بڑی سزائیں دی گئی ہیں
شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے غیرقانونی اجراء کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے
اپریل 2023 میں ہونے والی سائبر سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے پیش نظر نادرا سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے

موبائل:  1777 

+92 51 111 786 100

حقوق ۲۰۲۳ء نادرا۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Version : 1.2.1

حقوق ۲۰۲۴ء نادرا۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Version : 1.2.1